وفاقی حکومت کا مزید 25نئے آئی پی پیز لگانے کا پلان 

Jan 21, 2025 | 11:17 AM

ایک نیوز:آئندہ چند سالوں کے دوران وفاقی حکومت کا مزید 25نئے آئی پی پیز لگانے کا پلان ہے۔
25نئے آئی پی پیز کی بجلی کی پیداواری صلاحیت 7490 میگاواٹ ہے،2024میں916میگاواٹ کے ہائیڈل اور بگاس کے دو آئی پی پیز مکمل کر لیے گئے باقی 6574 میگاواٹ صلاحیت کے 23 آئی پی پیز کی 2034 تک تعمیر مکمل ہوگی ۔
سرکاری دستاویزکے مطابق رواں سال 440 میگاواٹ پیداواری صلاحیت کے 4 آئی پی پیز مکمل کرنے کا پلان 2سولر ، ایک بگاس، ایک آئی پی پی درآمدی کوئلے پر مبنی ہوگا، 2026 میں 28.60 میگاواٹ صلاحیت کے 3 آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان 2028 میں 1520 میگاواٹ صلاحیت کے حامل 4 آئی پی پیز مکمل کرنے کا پلان 2029 میں ایک اور 2030 میں دو آئی پی پیز کی تعمیر مکمل کرنے کا پلان ہے۔
2031تک 2، 2032 تک 2 اور 2034 تک ایک آئی پی پی مکمل کرنے کا پلان 2034 تک 5456 میگاواٹ صلاحیت کے 13 آئی پی پیز مکمل کرنے کا پلان،2034تک 231.79 میگاواٹ صلاحیت کے 5 آئی پی پیز کی تعمیر کا پلان، دستاویز 2034 تک ونڈ کے 2 ، بگاس کے 2، کوئلے کے ایک آئی پی پی کی تعمیر کا پلان ہے۔
23آئی پی پیز کی تعمیر آئی جی سی ای پی 2024-34 کی منظوری کے بعد ہوگی ،نیپرا کی جانب سے آئی جی سی ای پی 2024-34 کی منظوری کا انتظار ہے۔    

مزیدخبریں