بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف

بجلی صارفین کیلئے خوشخبری،حکومت کا شہریوں کو بڑا ریلیف
کیپشن: Good news for electricity consumers, the government is giving a big relief to the citizens

ایک نیوز: بجلی صارفین کو ایک سال میں بلوں کی زیادہ قسطوں کی سہولت دیے جانے کا امکان ہے۔
نیپرا نے بلوں کی اقساط کیلئے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کی بھی تجویز دے دی ، نیپرا نے قسطوں کی سہولت ڈسکوز کو ریونیو ضروریات کے مطابق دینے کی تجویز دی، نیپرا نے کنزیومر سروس مینوئل میں ترمیم کے لیے 7روز میں آرا طلب کرلیں۔
 دستاویز کے مطابق بجلی صارفین کے لیے پہلی قسط کی بروقت ادائیگی پر مارک اپ نہیں ہوگا، ڈسکوز کو بلوں کی قسطوں پر 14 فیصد مارک اپ لگانے کی اجازت ہو گی۔
نیپرا نے جون 2024 میں کنزیومر سروس مینوئل 2021 میں ترمیم کر دی تھی، اس وقت ایک سال 
میں صرف ایک مرتبہ ہی بلوں کی قسطیں کرنےکی اجازت ہے۔