ایک نیوز: نائیجیریا میں آئل ٹینکر دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد86 ہوگئی ۔
آئل ٹینکر کاواقعہ ہفتے کی صبح سولیجا میں پیش آیا،غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعے میں 55 افراد زخمی ہوئے تھے، شہر سولیجا میں ٹرک الٹنے سے آئل سڑک کنارے بہنے لگاتھا ، شہری تیل اکھٹا کررہے تھے کہ آئل ٹینکر میں دھماکہ ہوگیا۔
مرنے والے افراد کی شناخت کاعمل فارنزک کے ذریعے جاری ہے، غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔
واضح رہے اکتوبر میں ریاست جیگوا میں بھی اسی طرح کا دھماکا ہوا تھا جس میں 147 افراد ہلاک ہوا تھے۔