یرغمالی رہا ہوکر گھروں کوواپس آرہے ہیں:امریکی صدرٹرمپ

Jan 21, 2025 | 08:35 AM

ایک نیوز: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاتقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ 3خواتین یرغمالی کل رہا ہوکر گھروں کوآگئیں،روزانہ یرغمالی رہا ہورہے ہیں لیکن ان میں سے کچھ زخمی تھے، بائیڈن دور میں آف شو ڈرلنگ پر عائد پابندی کوختم کریں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پچھلی حکومت کے کم از کم 80 تباہ کن ایگزیکٹو آرڈرز کومنسوخ کریں گے، مہنگائی کو شکست دینے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ،پچھلے 4 سال میں مہنگائی سر سے اوپر پہنچی ، مہنگائی کم کرنے کیلئےکابینہ کوہر ممکن اقدامات کی ہدایت دوں گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایگزیکٹوآرڈرز پر دستخط کیے گئے،ڈونلڈ ٹرمپ نے پیرس ماحولیاتی معاہدے سے علیحدگی کے آرڈر پردستخط کردیئے، ڈونلڈٹرمپ نے فیڈرل ملازمین کی بھرتیاں منجمد کرنے کے آرڈرپردستخط کردئیے۔
امریکی سینیٹ نے مارکوروبیو کی بطور وزیر خارجہ تقرری کی توثیق کردی،صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت پالیسی سے متعلق بائیڈن کاایگزیکٹو آرڈر منسوخ کردیا، بائیڈن کا2030 تک الیکٹرک کاروں کی فروخت کاہدف 50 فیصد کرنےکاآرڈر بھی منسوخ کر دیا۔    

مزیدخبریں