جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف عدالت جانےکا اعلان

Jan 21, 2024 | 23:04 PM

ویب ڈیسک :جماعت اسلامی نے کےالیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانےکا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو دئیے گئے لائسنس کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کےالیکٹرک سب سے مہنگی بجلی بنارہی ہے، عوام دشمن کے الیکٹرک کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ، کےالیکٹرک کی اجارہ داری کو توڑیں گے، کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکےعوام کونجات دلائیں گے، کےالیکٹرک کے لائسنس کو کینسل کرائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی کی گنتی پوری کرائے گی، پہلا نقطہ یہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی، ہم کراچی کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔

مزیدخبریں