ویب ڈیسک:متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان بچائیں گے۔
کراچی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ’وعدہ تھا 8 فروری کو نہیں 21 جنوری کو فیصلہ آئے گا، کراچی کے عوام نے آج اپنا حق ادا کردیا، جو پاکستان سے محبت کرتا ہے اس پر لازم ہے کہ کراچی سے محبت کرے۔
انہوں نے کہا کہ ’آج بابائے قوم کے سامنے وعدے کی تجدید کے لیے آئے ہیں، ہم پہلے سے زیادہ مضبوط اور منظم ہو کر سامنے آئے ہیں، نئے معرکے اور صف بندی کا وقت آگیا ہے، ہم نے پاکستان بنایا تھا اور ہم ہی پاکستان بچائیں گے۔
قبل ازیں جلسے سے خطاب میں رہنما ایم کیو ایم مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ’بلاول کے بڑے بھی ایم کیو ایم کے بغیر وزیراعظم نہیں بنے، بلاول کہتے ہیں ان کے گھر میں پانی ٹینکر سے آتا ہے، بلاول اپنے وزیر اعلیٰ سے سوال کریں کہ یہ پانی کہاں سے آرہا ہے‘۔