کرکٹر ز کو این او سی کیوں نہ جاری کیا گیا ،پی سی بی نے وجہ بتادی 

Jan 21, 2024 | 22:31 PM

ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر ز کو این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ بتادی ۔
تفصیلات کےمطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل عثمان واہلہ نے کھلاڑیوں کو لیگ کرکٹ کیلئے این او سی جاری کرنے سے متعلق تفصیلی وضاحت جاری کر دی ہے ، ان کا کہناتھا کہ سو سے زائد کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا، ہم چاہتے ہیں زیادہ سےزیادہ کھلاڑیوں کو این او سی دئیےجاتے ، فخر زمان،حارث اور افتخار کو این او سی جاری نہیں کیا، محمد حارث سے میری فون پر بات ہوئی ہے پاکستان آکر ملاقات بھی کرونگا،  شاداب خان سمیت دیگر کھلاڑیوں جنکو این او سی جاری ہوا انکو 7 فروری تک کا وقت دیا ہےسب کھلاڑیوں کو کہا ہے کہ 7 فروری تک پاکستان رپورٹ کریں اور تھوڑا وقت گھر والوں کے ساتھ گزاریں۔
انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل فرنچائزز کو تمام کھلاڑیوں نے 12 فروری تک رپورٹ کرنا ہے اس لئے 7 فروری تک کھلاڑیوں کو بلایا۔محمد حارث اجازت لئے بغیر گئے تھے انکے این او سی کا کیس مختلف تھاحارث بھی دو لیگز کھیل چکا ہے تیسری لیگ کے لئے کیس مختلف ہے۔

مزیدخبریں