سال 2013سے 2023تک زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات جاری 

Jan 21, 2024 | 20:47 PM

ایک نیوز :سپریم کورٹ میں سال 2013سے 2023تک زیرالتوا مقدمات کی تفصیلات جاری  کردیں گئیں۔

سہ ماہی رپورٹ کے مطابق سال 2013 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 20 ہزار 116، سال 2014 میں 21 ہزار 272 تھی،  سال 2015 میں 25 ہزار 681 ،سال 2016 میں 29 ہزار 941 تھے، سال 2017 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 35 ہزار 608، جبکہ 2018 میں 38 ہزار 197 ہو گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں 43 ہزار 008 اور سال 2020 میں 46 ہزار 902 زیر التوا ،سال 2021 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 54 ہزار تک پہنچی، سال 2022 میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 52 ہزار 424 اور سال 2023 میں 55 ہزار 971 ہوئی

سپریم کورٹ نے سہ ماہی رپورٹ میں نمٹائے گئے آئینی مقدمات سمیت اندرونی کارکردگی کی تفصیلات بھی شامل کی ہیں۔

مزیدخبریں