اقتدار میں آکر معیشت کی بہتری ہمارا پہلا کام ہوگا، جہانگیر ترین

اقتدار میں آکر معیشت کی بہتری ہمارا پہلا کام ہوگا، جہانگیر ترین
کیپشن: اقتدار میں آکر معیشت کی بہتری ہمارا پہلا کام ہوگا، جہانگیر ترین

ویب ڈیسک :استحکام پاکستان پارٹی کے چیئرمین جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  اقتدار میں آکر معیشت کو بہتر کرنا ہمارا پہلا کام ہوگا، بڑے ملک اپنی مضبوط معیشت کی وجہ سے آگے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق ملتان میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ  آرام اور تسلی سے الیکشن ہونے جارہے ہیں،  پانچ سال کے لئے حکومت آرہی ہے، جو بہترین کام کرے گی۔میں وعدے کا پابند ہوں جس کیساتھ کھڑا ہوتا ہوں ہھر ساتھ رہتا ہوں,میں اس حلقے میں لوگوں کی خدمت کرنے آیا ہوں,میرا اس حلقے میں آنے کا مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا ہے۔

جہانگیرترین نے مزید کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنا میری اولین ترجیح ہے ,کوشش کریں گے کہ ایسے کام کریں جس سے مہنگائی کنٹرول میں آجائے,معیشت ترقی کی بنیاد ہے ,بڑے بڑے ملکوں کے نام تگڑی معیشت کیوجہ سے ہیں,8 فروری کے بعد حلقے میں کام شروع کردیں گے۔