پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک بال بال بچ گئے

Jan 21, 2024 | 18:59 PM

ویب ڈیسک : پاکستان نژاد برطانوی گلوکار زین ملک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے  جس میں زین ملک کو دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے پیروں پر کار کا ٹائر چڑھ گیا۔گلوکار پیرس میں فیشن ویک کی تقریب میں شرکت کیلئے آرہے تھے جہاں ان کے محافظوں اور مداحوں کا ہجوم لگا ہوا تھا۔

زین ملک نے مداحوں کو انسٹاگرام پر اپڈیٹ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا پاؤں ٹھیک ہے اور معیاری جوتے پہننے کی وجہ سے انہیں کوئی زخم نہیں آیا۔برطانوی گلوکار نے اپنی پوسٹ کے ساتھ تین تصاویر بھی لگائی ہیں، ایک ان کی سیلفی ہے، دوسرے میں فیشن شو کی جھلک جبکہ تیرسے میں ان کا جوتا نمایاں ہے۔

مزیدخبریں