ایک نیوز :این اے 119 سے مریم نواز نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا جبکہ تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدوار مریم نواز کے حق میں دستبردار ہو گئے۔
لاہور:21 جنوری
— PMLN (@pmln_org) January 21, 2024
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف کا حلقہ این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب
مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا
مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے… pic.twitter.com/pamLoQ7mvF
تفصیلات کے مطابق این اے 119میں تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم کارکنوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے اور مریم نواز کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے مہر محمد وسیم کی ن لیگ میں شمولیت کا خیرمقدم کیا۔
مریم نواز کاکہنا ہے مہرمحمد وسیم نے ترقی کے قافلے میں شمولیت اختیار کرلی ہے ۔2018سے 2022 تک نااہلی کا اثر پورے پاکستان نے دیکھا اور بھگتا۔خواتین رو رہی ہیں کہ گھروں میں گیس نہیں آرہی۔پوری دنیا نوازشریف کے دور کی ترقی کی مثالیں دیتی ہے۔لاہور کی ترقی کی مثالیں دی جاتی تھی، وہی لاہور گندگی کا ڈھیر بن گیا۔عوام کو پتہ ہے کام کس نے کیا، سیاسی انتقام کس نے لیا۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا تھا کہ آپ کا مستقبل اور ترقی نوازشریف کے ساتھ جڑی ہے ۔پانی ، بجلی، گیس سمیت عوام کا ہرمسئلہ حل کریں گے ۔ اگلے پانچ سال عوام کی خدمت کا ایجنڈا بنا کررکھا ہے۔
دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے این اے 119 سے امیدوار قومی اسمبلی کے طورپر اپنی انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کردیا۔
مریم نوازشریف کی الیکشن مہم کے آغاز پر کارکنوں کی زبردست نعرہ بازی ، ماڈل ٹاؤن نعروں سے گونج اٹھا ۔سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نزیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز کاکہنا تھا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی،۔ اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے۔ چھ سال سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا،۔ عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔
مریم نواز کاکہنا تھا کہ 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آؤں گی۔ ہر کارکن نوازشریف اور مریم نوازشریف ہے۔ میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں۔ ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب اب میری ذمہ داری ہیں۔ نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے،۔ 8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی۔ جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح نہیں دے سکتا۔ اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) کو 8 فروری کو ملک گیر فتح عطافرمائے۔