ویب ڈیسک :مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور سابق وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ مجھے کسی پارٹی کے ٹکٹ کی ضرورت نہیں ، لوگ کہتے ہیں آزاد الیکشن لڑنا مشکل ہے ، کوئی چکری کے لوگوں کو دیکھے کیسے انہوں نے وفا کی ہے ۔
تفصیلات کےمطابق اتوار کے روز چکری میں اپنے حلقہ کے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اگر میں نے کام نہیں کیا تو بے شک کسی اور کو ووٹ دیں، میرے علاقہ میں آج پل بھی ہیں اور بجلی بھی ہے، مخالفین نے ہمارے علاقے کی کوئی خدمت نہیں کی، میرے باپ دادا نے علاقہ کے خدمت کی، اب میرا بیٹا کرے گا۔
چودھری نثار نے کہا کہ میرے خلاف کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتا، 8 فروری کو ووٹ پر پہرا بھی دینا ہے ، پچھلی بار ڈکیتی ہوئی تھی، ہر پولنگ اسٹیشن سے نتیجہ لے کر آنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عزت عہدے سے نہیں لوگوں سے آتی ہے، پاکستان پر مشکل وقت ہے ، اوپر والا ملک کو حفاظت میں رکھے، عوام کی اجازت سے ملک کی خدمت کرنا چاہتا ہوں۔