پاکستان رینجرز کی کچے کے علاقے میں کارروائی، جاگیرانی گینگ نے ہتھیار ڈال دیے

پاکستان رینجرز کی کچے کے علاقے میں کارروائی، جاگیرانی گینگ نے ہتھیار ڈال دیے
کیپشن: Operation of Pakistan Rangers in Kutch area, Jagirani gang surrendered

ایک نیوز: پاکستان رینجرز اورپولیس کا اندرون سندھ کچے کے علاقے میں جرائم  پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ محاصرے کے دوران جاگیرانی گینگ کے سرگرم رکن حمیر جاگیرانی نے خود کو قانون کے حوالےکر دیا۔ ملزم اغوا اور قتل کی وارداتوں میں ملوث ہے اور پولیس کو متعدد ایف آئی آرز میں بھی مطلوب تھا۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس کا کچے میں ڈکیتوں اورجرائم  پیشہ افراد کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ کچا بھنڈی میں علاقے کے ونگ کمانڈر اور ایس ایس پی کشمور نے محاصرہ کیا۔ محاصرے کے دوران جاگیرانی گینگ کے سرگرم رکن حمیر جاگیرانی نے ہتھیار ڈال دیے۔ 

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم کو پولیس کے حوالےکردیاگیا ہے، ملزم اغوا اورقتل کی وارداتوں میں ملوث ہےاورپولیس کو متعدد ایف آئی آرزمیں بھی مطلوب تھا۔ رینجرز حکام نے اغوا برائے تاوان اوردیگر جرائم میں ملوث ملزموں کےخلاف کچے کےعلاقےخادم بھیومیں جاری محاصرے کا بھی معائنہ کیا۔ علاقہ ونگ کمانڈر، ایس ایس پی اورڈی سی کشمور نے حساس پولنگ اسٹیشنز کا دورہ بھی کیا۔