پنجاب میں نمونیہ کے مزید 230 کیس رپورٹ،تعداد 7963 ہوگئی

Jan 21, 2024 | 14:21 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: سموگ اور خشک سردی نمونیہ کیسز میں اضافہ جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں میں   پنجاب  میں نمونیہ کے  مزید 230  کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 135  کیسز رپورٹ  ہوئے ہیں،لاہور میں مجموعی کیسز کی تعداد 1290 جبکہ پنجاب میں مجموعی طور پر   7963 سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں نمونیہ سے 7  بچے جاں بحق ہوئے جبکہ  لاہور میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2  بچے جاں بحق  ہوگئے۔نمونیہ سے جاں بحق بچوں کی مجموعی تعداد 179 تک پہنچ گئی ہے۔

لاہور کے ہسپتالوں میں نمونیہ ،چیسٹ انفیکشن اور وائرل انفیکشن کے سیکڑوں بچے زیر علاج ہے،چلڈرن ہسپتال میں 58 سے زائد بچے زیر علاج ہیں جبکہ جناح ہسپتال، سروسز، جنرل اور گنگا رام ہسپتال میں بھی بچے زیر علاج ہیں۔

عام مارکیٹ میں نمونیہ ویکسین اور ادویات عدم دستیابی سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے . 

ڈائریکٹر سی ڈی سی ڈاکٹر یداللہ کا کہنا ہے کہ  بچوں کو حفاظتی ٹیکوں کا کورس ضرور مکمل کروائیں.

مزیدخبریں