پی ٹی آئی امیدوار پرانتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ

Jan 21, 2024 | 11:16 AM

JAWAD MALIK

ویب ڈیسک:پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ کرا چی کے حلقے این اے 248 میں ہونے والی میٹنگ کے دوران حملے میں قومی اسمبلی کے امیدوار ارسلان خالد سمیت 10 کارکنان زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا ہے کہ ارسلان خالد پر ایم کیو ایم کےکارکنوں نے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں ارسلان خالد سمیت 10 سے زائد کارکنان بھی زخمی ہوگئے۔

 پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن اور سندھ کی نگران حکومت سے  نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

دوسری جانب  کراچی کے حلقے این اے 250سے پیپلز پارٹی کے امیدوار خواجہ سہیل منصور نے الزام عائد کیا ہے کہ این اے 250 اور پی ایس 129 میں پیپلزپارٹی کےالیکشن آفس پر ایم کیوایم  کے کارکنوں نے حملہ کیا۔

مزیدخبریں