بلوچستان: ایف سی کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح وبہبود کی خدمات جاری

بلوچستان: ایف سی کی جانب سے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح وبہبود کی خدمات جاری
کیپشن: Balochistan: FC continues to provide public welfare services in various areas

ایک نیوز: ایف سی بلوچستان(نارتھ) کی جانب سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں عوامی فلاح و بہبود کی خدمات جاری ہیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے بلوچستان میں کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے میں مدد مل رہی ہے۔ 

بلوچستان کے علاقے مشکاف میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں کل آٹھ ٹیموں نے حصہ لیا۔ فائنل میچ سپراسٹار مشکاف اور سٹار مشکاف کے درمیان کھیلا گیا۔ سنسنی خیز مقابلے کے بعد فائنل میچ سپر سٹار مشکاف نے جیت کر فٹبال ٹورنامنٹ کے چیمپئن کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ 

فائنل میچ کو دیکھنے کے لیے عمائدین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بلوچستان کی عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرنے میں ہمہ وقت مصروف ہے۔ 

بولان کے علاقے بی بی نانی کے مقام پر ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا میڈیکل کیمپ میں کل 1283 مریضوں کو مفت طبی معائنہ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن پیکجز بھی تقسیم کئے گئے۔