ایران اور پاکستان کشیدگی پر عوام کا اظہار خیال 

ایران اور پاکستان کشیدگی پر عوام کا اظہار خیال 
کیپشن: Public opinion on Iran-Pakistan tension

ایک نیوز: ایران کے پاکستانی حدود پر میزائل حملے اور اس کے جواب پر عوام نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " پاکستان نے ایران کو بہت مؤثر جواب دیا ہے جس سے اس کو کافی سبق حاصل ہوگیا ہوگا"۔ 

عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ "کوئی بھی یہ غلط فہمی نہ رکھے کہ پاکستان پر حملہ کرسکتے ہیں کیونکہ ہماری فوج ہر حملے کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے"۔ "پوری پاکستانی عوام ہر دم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے"۔ "کوئی بھی ملک جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ بن سکتا ہے ہماری فوج اس کو بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے"۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ایران کو پاکستان نے جو جواب دیا اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ پاکستان کی جانب جو بھی میلی آنکھ رکھے گا اس کی آنکھیں نکال لی جائیں گی"۔ "ایران نے جو پاکستان کی جانب میزائیل بھیجے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں"۔ " پاکستان نے بہت اچھا جواب دیا اور اس بھی کڑا جواب دینا چاہیے تھا"۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ "ہم کمزور نہیں ہیں بلکہ امن کے حامی ہیں"۔ " پاکستان کی سالمیت پر ایران نے حملہ کیا اور وہ بھی ایسے وقت میں جب پورے عالم اسلام کو متحد ہونا چاہیے"۔ "تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی کسی نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی، ہماری فوج نے اس کا منہ توڑ جواب دیا ہے"۔