پودوں کےپروٹین والی غذائیں خواتین کیلئےمفیدیانقصان دہ!

Jan 21, 2024 | 08:09 AM

ویب ڈیسک:ایک نئی تحقیق کےمطابق پودوں کےپروٹین سےبھرپورغذائیں بڑھتی عمرمیں خواتین کوصحت مندرکھنےمیں مدددےسکتی ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پروٹین سےبھرپورغذائیں خواتین کیلئےبڑھتی عمرکےساتھ مفیدہی نہیں بلکہ مختلف قسم کی بیماریوں سےبچاؤ میں بھی کارآمدہیں۔
امریکا کی ٹفٹس یونیورسٹی میں کی جانے والی اس نئی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جنہوں نے پودوں پر مبنی پروٹین کی غذائیں زیادہ کھائیں تھیں ان کے دائمی امراض میں مبتلا ہونے کے خطرات کم تھے اور وہ خواتین بعد کی زندگی میں صحت مند پائی گئیں۔
محققین کے مطابق انہوں نے تحقیق میں دیکھا وہ خواتین جنہوں نے اپنی غذاؤں (یعنی پھل، سبزیوں، روٹی، لوبیا، دالیں اور پاستہ مشتمل غذائیں) میں زیادہ پروٹین کا استعمال کیا تھا ان میں قلبی مرض، کینسر اور ذیابیطس کے ساتھ ذہنی اور دماغی صحت میں تنزلی کے امکانات یہ غذائیں استعمال نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم دیکھے گئے۔
نتائج کے مطابق وہ خواتین جو جانوروں سے حاصل ہونے والے پروٹین کا استعمال زیادہ کرتی تھیں ان کے دائمی امراض میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔
ٹفٹس یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے سائنس دان اور تحقیق کے سربراہ مصنف آندرے آرڈیسن کوراٹ کے مطابق درمیانی زندگی میں پروٹین کا استعمال بڑھاپے میں اچھی صحت سے تعلق رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تحقیق میں یہ بھی معلوم ہوا کہ پروٹین کے ذرائع بھی اہمیت رکھتے ہیں۔ درمیانی عمر میں پودوں پر مبنی پروٹین کا زیادہ استعمال اور کم مقدار میں جانوروں پر مبنی پروٹین کی کھپت بڑھاپے میں اچھی صحت کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

مزیدخبریں