دوران پروازطیارےمیں سانپ کودیکھ کرمسافرخوفزدہ

Jan 21, 2024 | 07:49 AM

ویب ڈیسک:تھائی لینڈکی ایک پروازمیں اچانک سانپ نکل آیاجس کودیکھ کرمسافرخوفزدہ ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق کئی سال پہلےہالی ووڈکی ایک فلم کافی مشہورہوئی تھی جس کا نام ’ Snakes on a Plane ‘ تھا۔حال ہی میں ایساہی ایک واقعہ تھائی لینڈکی ایک پروازمیں پیش آیاجس میں اچانک طیارےمیں سانپ نکل آیااورمسافرڈرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کے سروں پر بنے ایک خانے پر سانپ رینگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
واقعہ تھائی لینڈ کی ایئر ایشیا کی پرواز میں پیش آیا جو بنکاک سے فوکٹ جا رہی تھی۔ دورانِ پرواز ایک مسافر کی جانب سے توجہ دلائے جانے پر فلائٹ اٹینڈنٹ فوری کارروائی کرتے ہوئے سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتا ہے۔

سٹاف کےممبرنے سانپ کو پلاسٹک کی بوتل میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن وہ کامیاب نہ ہوسکااورآخرکارسانپ کو بوتل  کےذریعے پلاسٹک کے تھیلے میں ڈال دیا۔
ایئر ایشیا تھائی لینڈ کے کارپوریٹ سیفٹی کے سربراہ، فول پومپوانگ نے واقعے کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ واقعہ فلائٹ FD3015 پر پیش آیا جو بنکاک کے ڈان میوانگ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ ایئر ایشیا کے عملے کو اس قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اچھی تربیت دی جاتی ہے، فلائٹ اٹینڈنٹ نے سانپ کو پکڑنے سے پہلے احتیاطی تدابیر کے طور پر مسافروں کو دوسری طرف منتقل کردیا جس کےبعد انہوں نے سانپ کو بغیر کسی خطرے کے باآسانی پکڑلیا۔

مزیدخبریں