پاک نیوزی لینڈ ٹی 20 سیریز: پاکستان وائٹ واش سے بچ گیا

Jan 21, 2024 | 07:05 AM

ویب ڈیسک: پاکستان نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پانچ ٹی ٹوئنٹی کی سیریز میں وائٹ واش سے بچ گیا، پانچویں اور آخری میچ میں شاہینوں نے کیویز کو 42 رنز سے ہرا دیا۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم 135 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 92 رنز ہی بنا سکی۔

افتخار احمد نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد نواز نے دو وکٹیں لیں، شاہین شاہ آفریدی، اسامہ میر اور زمان خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

پاکستان کے آٹھوں کھلاڑی نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کے ہاتھوں میں کیچ تھما کر آؤٹ ہوئے۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے لگاتار چار ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کو شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر مقررہ 20 اوورز میں صرف 134 رنز اسکور کر پائی۔

پاکستان نےنیوزی لینڈکےخلاف ٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کافیصلہ کیاتھا،قومی ٹیم نےپانچویں اورآخری میچ میں میزبان ٹیم کوجیت کیلئے135رنزکاہدف دیاہے۔
پاکستان کی طرف سے محمد رضوان 38، فخر زمان 33 رنز بنا کر نمایاں رہے ،جبکہ صاحبزادہ فرحان 19 ، عباس آفریدی 14 ، بابر اعظم 13 رنز بنا سکے ۔قومی ٹیم کےافتخار احمد 5 ،شاہین آفریدی ، محمد نواز اور اسامہ میر نے ایک ایک رن بنایا۔
 بابر اعظم کے 2 کیچ ڈراپ ہونےکےباوجودبھی وہ صرف 13 رنز بناکر کیچ آؤٹ ہوگئے ،پاکستان کی جانب سےڈیبیو کرنے والے وکٹ کیپر بلے باز حسیب اللہ صفر پر پویلین لوٹ گئے۔

واضح رہےکہ نیوزی لینڈکوسیریزمیں0-4کی برتری حاصل ہے،قومی ٹیم کووائٹ واش سےبچنےکیلئےآج کامیچ ضرورجیتاہوگا۔

مزیدخبریں