اسرائیل یرغمالیوں کومعاہدےکےتحت ہی رہاکراسکتاہے،حماس

اسرائیل یرغمالیوں کومعاہدےتحت ہی رہاکراسکتاہے،حماس
کیپشن: Israel can keep the hostages under the agreement, Hamas

ویب ڈیسک:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نےکہاہےکہ اسرائیل یرغمالیوں کومعاہدےکےتحت ہی رہاکراسکتاہے۔
غیرملکی میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےمزاحمتی تنظیم حماس کےسینیئررہنماموسیٰ ابومرزوق کاکہناتھاکہ 100روزکےبعدبھی اسرائیل یرغمالیوں کوطاقت کےزورسےرہانہیں کرواسکا، اسرائیل معاہدے کے ذریعے یرغمالیوں کو واپس لےگا یا ان کی لاشیں لےگا، اسرائیل یرغمالیوں کو معاہدے کے تحت ہی رہا کرا سکتا ہے۔
 موسیٰ ابومرزوق کا مزیدکہنا تھا کہ حوثی فلسطینیوں کے ساتھ حقیقی اور مؤثر یکجہتی کا مظاہرہ کر رہےہیں۔ تمام قوتیں غزہ میں نسل کشی بند کرانے کے لیےجرأت مندانہ اقدامات کریں۔
دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں اور ہسپتالوں کے اطراف اسرائیلی فوج کی شدید بمباری جاری ہے۔
گزشتہ سال7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 25 ہزار تک پہنچ گئی ہے، شہید ہونے والوں میں 70 فیصد خواتین اوربچےشامل ہیں۔
اقوام متحدہ کا کہنا ہے غزہ میں ہرگھنٹے میں2 مائیں شہید ہو رہی ہیں۔