گوجرہ:تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر،2افرادجاں بحق ،1زخمی

گوجرہ:تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکر،2افرادجاں بحق ،1زخمی
کیپشن: Gujra: Speeding driver's motorcycle collided, 2 people died, 1 injured

ایک نیوز:گوجرہ میں تیزرفتارکارکی موٹرسائیکل کوٹکرسےدوافرادجاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق گوجرہ میں اڈا مونگی بنگلہ کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکرسےدوافرادجاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثہ کارڈرائیورکی تیزرفتاری اورلاپروہی کی وجہ سےپیش آیا،حادثےمیں موٹرسائیکل سواردونوجوان موقع پرہی جاں بحق ہوگئےجبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئی اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمی کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےجاں بحق ہونےوالوں کی شناخت 22سالہ احتشام اور20سالہ شاہزیب کےناموں سےہوئی اورزخمی شخص کی شناخت ساجدکےنام سےہوئی۔