نیوٹرل کو متنازعہ بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے ،نوازشریف 

Jan 21, 2023 | 23:16 PM

ایک نیوز :مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نوازشریف نے کہا ہے کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔
تفصیلات کےمطابق لندن میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں الیکشن کی تیاری اور مریم نواز کی وطن واپسی کے حتمی انتظامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نواز شریف سے غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ کے پی اور پنجاب اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے مہم آپ لیڈ کریں گے یا مریم نواز؟۔ جس پر سابق وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے بہت جلد اس سب پر بات کریں گے۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ اہم تعیناتیوں کیلئے کوئی نیوٹرل شخص آجائے تو پی ٹی آئی اس کو متنازع بنادیتی ہے، اس پر کیا کہیں گے؟۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ نیوٹرل شخص کو متنازع بنانا پی ٹی آئی کا منشور ہے۔

مزیدخبریں