ایک نیوز :سینئر سیاستدان چودھری نثار نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کےمطابق نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے چودھری نثار نے کہا کہ ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں، پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے، عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوئے تو دوستی متاثر ہوسکتی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان اور چوہدری نثار علی خان میں رابطوں کے باوجود وہ عمران خان کی پارٹی جوائن نہیں کر ینگے ، ن لیگ میں ان کی واپسی کے امکانات ختم ہو چکے اور بلاول بھٹو کی سربراہی میں کام نہیں کر سکتے ۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے الیکشن 2018سے قبل چوہدری نثار علی خان سے ملاقات میں پارٹی جوائن کرنے اور پارٹی کا سینئر عہدیدار بنانے کی آفر کی تھی جسے چوہدری نثار نے قبول نہیں کیا تھا ۔
چودھری نثار کس پارٹی سے الیکشن لڑیں گے ، اعلان کردیا
Jan 21, 2023 | 18:53 PM