ورلڈ کپ سے قبل قومی وویمن ٹیم کو بڑا دھچکا

Jan 21, 2023 | 16:21 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کی فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ انجری کے باعث آسٹریلیا ٹی ٹونٹی سیریز اور  ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے باہر  ہو گئی۔

رپورٹ کے مطابق  فاسٹ باؤلر ڈیانا بیگ دائیں ہاتھ  کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز  اور آئی سی سی ٹی ٹونٹی ویمنز  ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئی ہیں۔ ڈیانا کی جگہ دائیں ہاتھ کی بلے باز صدف شمس کو شامل کیا گیاہے ۔  جو آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز اور ویمنز ٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ کے لیے ریزرو کا حصہ ہیں۔

ڈیانابیگ  آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں اس وقت انجری کا شکار ہو گئیں جب انہوں نے آسٹریلیا کی اننگز کے ساتویں اوور میں کیچ لینے کی کوشش کی۔

 ڈیانا کو مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ایکسرے نے فریکچر کی تصدیق کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلین ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کردیاہے ۔ آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوئی۔

منیبہ علی 27 اور طوبہ حسن بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود رہیں۔ قبل ازیں اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ بعدازاں بسمہ معروف 44 اور عائشہ نسیم بغیر کوئی رن اسکور کیے گارڈنر کا شکار بنیں۔میچ کے آخری مرحلے میں عمیمہ سہیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، فاطمہ ثنا نے بھی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے 133 رنز بنانے والی بیتھ مونے کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ بولنگ کرتے ہوئے آشلے گارڈرنر نے 3، جیس جوناسین نے 2 اور انابیل سوتھرلینڈ نے 1 وکٹیں حاصل کیں۔

مزیدخبریں