ایک نیوز: قصور میں تھانہ صدر کے علاقہ قادی ونڈ میں پرسرار طور پر ہندو خاندان کے تین افراد ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق قصور کے علاقہ تھانہ صدر کی حدود قادی ونڈ میں ایک ھی خاندان کے 4افراد مبینہ دم گھٹنے سے جانبحق ہو گئے۔ جانبحق ھونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جبکہ ایک کو بے ھوشی کی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال داخل کروادیا گیا ریسکیو 1122 کے مطابق چاروں افراد نے رات کو مچھلی کھائی اور سوگئے اور صبح تین افراد جن میں دو سگے بھائی بھی شامل ھیں مردہ حالت میں کمرے میں پائے گئے۔ جاں بحق افراد میں سنتیش کمار،کرپال، ششی کمار اوروشال کمار شامل ہیں۔
عینی شاھدین کے مطابق کمرے میں رات کو انگیٹھی جلائی گئی تھی جس کہ وجہ سےممکنہ طور پر دم گھٹنے سے تمام افراد جانبحق ھوئے ھیں جبکہ پولیس ترجمان کا کہنا ھے کہ ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ھے موقعہ سے شواھد اکٹھے کئے جارھے ھیں جلد اصل حقائق سامنے لائے جائیں گے۔ پولیس نے فرانزک لیب کی ٹیمیں موقع پر تفتیش کے عمل میں مصروف ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی گرجا گاؤں میں بھٹہ خشت پر کام کرنے والے2 افراد دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئے تھے ۔ تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجا روڈ پر مرزا مسعود کے بھٹے پر دو افراد منگل کی صبح مردہ پائے گئے۔پولیس کاکہناتھا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متوفی کوئلے کی انگیٹھی جلا کر سوئے تھے جو آکسیجن کی کمی کے باعث دم توڑگئے جاں بحق ہونے والے افراد میں شوکت عمر 52 سال اور18 سالہ اکرام شامل ہیں ۔پولیس نے دونوں افرادکی میتیں پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد ورثاءکے حوالے کردیں۔