میئرکراچی کیلئے ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا

Jan 21, 2023 | 16:02 PM

ایک نیوز: میئر کراچی کیلئے ن لیگ نے پیپلزپارٹی کی غیرمشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ اس کے علاوہ دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدواروں کے معاملات پر بھی بات کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر سعید غنی، سینیٹر وقار مہدی، نجمی عالم کی سربراہی میں ملاقات کیلئے صدر مسلم لیگ ن سندھ سید شاہ محمد شاہ کی رہائش گاہ پہنچ گیا اور ملاقات میں حالیہ بلدیاتی انتخابات پر مشاورت ہوئی۔

پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملاقات کی ملاقات میں ن لیگ نے پیپلزپارٹی کو اپنی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا۔ 

ن لیگ کے صوبائی صدر شاہ محمد شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی جسے بھی کراچی کا میئر نامزد کرے گی ن لیگ اس کی حمایت کرے گی۔ 

ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں اتفاق کیا گیا ہے کہ کراچی کی ترقی اور تعمیر کے لیے دونوں جماعتیں مل کر کوشش کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی کی 11 نشستیں ہیں جن پر انتخابات ہونا باقی ہیں ان پر بھی مشترکہ امیدوار لانے کی بات زیر غور رہی۔ 

مسلم لیگ ن سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ اور سعید غنی نے کراچی سمیت سندھ بھر میں مشترکہ حکمت عملی پر اپنا اپنا موقف پیش کیا اور وفاق کی طرح سندھ میں بھی ساتھ ملکر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزیدخبریں