لاہور:جعلی ڈینگی،کروناورکرز کی بھرتیوں میں مالی بے ضابطگیاں

Jan 21, 2023 | 15:05 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہورمیں ڈینگی اور کورونا ورکرز کی جعلی بھرتیوں کی مد میں  ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی لاہور میں مزید کروڑوں روپے کی مالی بد انتظامیاں سامنے آ گئیں۔ بھرتی کے طریقہ کار اور میرٹ طے کیے بغیر ان ملازمین کی بھرتی کی گئی ، ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں ایک سال کے دوران  19کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کر دی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق   لاہو رکے مختلف ٹاونز میں 2020-21 کے دوران ڈیلی ویجز پر ملازمین کو بھرتی کیا گیا،  ان ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 19کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگیاں بھی کر دی گئیں۔

دوران ۤآڈٹ یہ بات سامنے آئی کہ  ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی سے پہلے محکمہ خزانہ پنجاب سے منظوری ہی نہیں لی گئی، ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتی کا طریقہ کار اور میرٹ طے نہ کیا گیا، ملازمین کی بھرتی کے حوالے سے کوائف کو ریکارڈ ہی نہیں کیا گیا۔

  ڈیلی ملازمین کی بھرتیوں بارے درخواستیں اور جوائننگ رپورٹ کا ریکارڈ نہیں ملا، ڈی ایچ او نشتر ٹاؤ ن میں 4کروڑ98لاکھ ، ڈی ڈی ایچ او علامہ اقبال ٹاؤن میں 5کروڑ68 لاکھ روپے ان ملازمین کی تنخواہ کی مد میں دیئے، عزیز بھٹی ٹاؤن کو 3کروڑ12لاکھ ، کینٹ ٹاؤن کو 3کروڑ30لاکھ اور داتا گنج بخش ٹاؤن میں 2کروڑ69لاکھ ادا کیے گئے۔

مزیدخبریں