ایک نیوز: راولپنڈی پولیس کا پتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری میں جس میں ملوث7 ملزمان کو گرفتار کیا گیاہے۔
رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پتنگ فروشی میں ملوث 07 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ملزمان سے 600سے زائد پتنگیں اور14 ڈوریں برآمد کی ہے۔ راولپنڈی سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے03ملزمان شہروز،احمد اور عدیل سے300پتنگیں اور06ڈوریں کی ہیں۔ بنی پولیس نے کارروائی کر تے ہوئے ملزم طیب سے50پتنگیں اور02ڈوریں جبکہ ملزم احمد سے45پتنگیں اور02ڈوریں برآمد کی ہیں۔
نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم حسنین سے 150پتنگیں اور02 ڈوریں اور ملزم گلفام سے60پتنگیں اور 02ڈوریں برآمد کی ہیں۔ راولپنڈی پولیس کا کہناہے کہ پتنگ بازی اور پتنگ فروشی جیسے غیر قانونی فعل میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ راولپنڈی میں آراے بازار پولیس پتنگ فروش محمدفہیم سے 500پتنگیں اور60ڈوریں،بنی پولیس نے 02پتنگ فروشوں عثمان اوراویس نے 200پتنگیں اور02ڈویں برآمد کی تھی جبکہ گنجمنڈی پولیس نے 05پتنگ فروشوں انوارالحق، حمزہ،علی احمد فیض الرحمان اورمحمد علی سے 800 پتنگیں اور صادق آباد پولیس نے پتنگ فروش طیب سے 50پتنگیں برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کیے۔
پنجاب پولیس نے بھی پتنگ فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 150 سے زائد ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔ سرگودھا شہر میں خونی کھیل روکنے کے لئے پولیس کی جانب سے بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا جس کے نتیجے میں 150 سے زائد ملزمان گرفتار کیے گئے ۔ ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار سے زائد پتنگیں اور سینکڑوں کیمیکل ڈوریں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف 80 سے زائد مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔