ایک نیوز:ڈیفنس کے نجی سکول میں طالبہ پر تشدد کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی جس میں عدالت نے مقدمہ میں ملوث تین طالبات کی عبوری ضمانت منظور کرلی ہے۔
رپورٹ کے مطابق لاہورکی سیشن عدالت نے ڈیفنس کےامریکہ اسکول میں نشے سے منع کرنے پرطالبہ پرساتھی لڑکیوں کے تشدد کیس میں عدالت نے طالبات عمائمہ قیصر،جنت ملک اورکائنات ملک کی عبوری ضمانتیں منظورکرلی ہیں۔ عدالت نے پولیس کو 30جنوری تک طالبات کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔ طالبات میں عمائمہ قیصر ،جنت ملک اور کائنات ملک نے عبوری درخواست ضمانت دائر کی تھی۔ دالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
واضح رہے کہ ڈیفنس کے پرائیویٹ سکول میں نشے سےمنع کرنےپر لڑکیوں نے ساتھی طالبہ کو مبینہ تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا۔ نشے سے انکار پرجنت ،کائنات ، عمائمہ ،نور نے قاتلانہ حملہ کیا تھا جس کے بعد والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔
ڈیفنس میں واقع پرائیویٹ سکول میں طالبات کی ساتھی طالبہ پرتشدد کی ویڈیو سامنے آ ئی ویڈیو فوٹیج میں 3 لڑکیوں کی جانب سے ایک طالبہ پر شدید تشدد کیا گیا تھا۔ متاثرہ طالبہ کے والد عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا تھا۔طالبہ کے والد نے ایف آئی آر میں بتایا ہے کہ بیٹی کی کلاس فیلو جنت آوارہ اور نشے کا شوق رکھتی ہے،ملزمہ جنت میری بیٹی کو نشے میں ملوث کرنا چاہتی تھی. انکار کرنے پر جنت نے اپنی بہن کائنات ، عمائمہ ،نور رحمان کیساتھ مل کر میری بیٹی پر قاتلانہ حملہ کیا۔ ملزمان نے بیٹی کی سونے کی چین چرالی بدترین تشدد بھی کیا ۔ ذرائع کا بتانا تھا کہ تاحال پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث کسی بھی لڑکی کو گرفتارنہیں کیا جا سکا۔
Absolutely disgusted by this.
— Maheen Faisal (@MaheenFaisal20) January 20, 2023
Scenes from Scarsdale American International School in defence Lahore, where students allegedly assaulted a fellow student for refusing to drink. This is unacceptable, I hope some serious action was taken against the girls.
pic.twitter.com/hHI1zp0IJQ