ماہرہ خان کی شادی کی تقریب میں ڈانس ویڈیو وائرل

Jan 21, 2023 | 13:45 PM

نوین علی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ اور مایہ ناز ہیروئن ماہرہ خان کو صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ عالمی سطح پر بھی خوب پذیرائی حاصل ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ماہرہ خان کے فینز ان کی ہر ایکٹیویٹی پر نظر رکھتے ہیں اور اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ہر تصویر اور ویڈیو کو خوب سراہتے بھی ہیں۔ 

حال ہی میں ماہرہ خان کی ایک دلکش ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ جس میں وہ ایک شادی میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔ 

بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان نے اپنی ایک سہیلی کی مہندی کی تقریب میں زبردست انٹری دی اور شاندار ڈانس پرفارمنس سے تقریب کو چار چاند لگادیے۔ 

ویڈیو میں اداکارہ ماہرہ خان کو تقریب میں موجود دیگر خواتین کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ سوشل میڈیا پر شائقین ماہرہ خان کو خوب داد دے رے ہیں۔

مزیدخبریں