شاہ کوٹ: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ڈمپر سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

شاہ کوٹ: کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر، ڈمپر سے ٹکرانے سے نوجوان جاں بحق

ایک نیوز: شاہ کوٹ  میں جھمرہ روڈ چکنمبر 59 کے قریب تیز رفتار کار نے تین موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر  مار دی جس سے موٹر سائیکل بے قابو ہو کر ڈمپر سے ٹکرا گئی جس سے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا۔ 

رپورٹ کے مطابق شاہ کوٹ میں گاڑی نے  موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر مار دی جس سے موٹرسائیکل ڈمپر میں جا لگا ۔  حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچ گیا۔ حادثہ کے نتیجہ میں 16 سالہ عظیم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 26 سالہ فیصل اور 17 سالہ علی حسنین شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ریسکیو 1122 عملہ نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا ہے۔ 

واضح رہے کہ مریدکےمیں جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو کے قریب حادثہ پیش آیا تھا جس میں گاڑی کی رکشےکو ٹکر سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا تھا۔ نامعلوم گاڑی کی رکشہ کو ٹکر سے بلال پارک کا رہائشی فرحان اعظم موقع پر جانبحق ہو گیا تھا جبکہ قاسم،مشتاق اور تنویر سمیت تین مسافر شدید زخمی ہوئے۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

روجھان میں انڈس ہائی وے قاضی کوارٹر کے قریب کار کو حادثہ  پیش آیا جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اورزخمیوں کو موقع پر  طبعی امداد دی گئی ہے۔ کار سوار راجن پور سے روجھان پیشی پر جا رہے تھے کہ گاڑی کے ٹائر برسٹ ہونے سے حادثہ پیش آیا۔