لاہور: فلم انڈسٹری کی بحالی کا سفر، 2 نئی فلموں کی شوٹنگ کا آغاز

Jan 21, 2023 | 12:56 PM

ایک نیوز: پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی کا سفر تیزی سے جاری ہے۔ لاہور میں دو نئی فلموں کی شوٹنگ کے افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹرز اور پرڈیوسرز نے عزم کیا کہ بہت جلد لالی ووڈ انڈسٹری اپنا کھویا ہوا مقام واپس حاصل کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم انڈسٹری کی بحالی کے سفر کو تیز کرتے ہوئے لاہور میں دو نئی بڑی اردو فلمیں "بےقراریاں اور گل چارسوبیس" کی شوٹنگ کاآغازہوگیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹرز کا کہنا تھا کہ ضروری ہے کہ فلمیں بنانے کے ساتھ فلموں کی مارکیٹنگ کے لئے خاص بجٹ مختص کیا جائے۔ تقریب میں موجود پروڈیوسرز اور آرٹسٹوں کی جانب سے اعادہ کیا گیا کہ وہ حکومت سے مدد لینے کے ساتھ ساتھ اپنی ہرممکن کوششوں سے فلم بینوں کو سینما گھروں تک لائیں گے۔

تقریب کے اختتام میں فلم کی فائنل کاسٹ کو سب کے سامنے پیش کیا گیا۔ جسے شائقین نے دل کھول کر داد دی۔

مزیدخبریں