ایک نیوز : پام جمیرا دبئی میں لگژری ہوٹل صرف قیام صرف 5 درہم (313 پاکستانی روپے) میں کھانے پربھی 50% رعایت کی آفر کردی۔
پرتعیش پام جمیرا میں واقع، الوفٹ پام جمیرا ہوٹل نے سیاح حضرات کو بڑی پیشکش کردی ہے جس کے تحت کمرے کا ریٹ کم کر کے فی رات محض پانچ درہم (313 پاکستانی روپے) کر دیا جائے گا۔
یہ رعایت صرف بلندی پر واقع کمروں کے لئے ہے۔ یہ کمرے صرف 20 جنوری کو آدھی رات سے بک کرائے جا سکتے ہیں۔ یہ رعایت 21 سے 31 جنوری کے درمیان ہوگی۔
یادرہے Aloft Palm Jumeirah اس ماہ اپنی پانچویں سالگرہ منا رہا ہے اور اس جشن کے موقع پر اس نے خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید برآں، Aloft نے کھانے پینے کی اشیاء پر نمایاں رعایت کا اعلان کیا ہے۔ 21 سے 25 جنوری کے درمیان شام 4 بجے سے رات 9 بجے تک کھانے پینے کی اشیاء پر 50 فیصد رعایت ہوگی۔
Aloft Palm Jumeirah کا دلکش ماحول اور مختلف قسم کی پرکشش اور دل چھو لینے والی سہولیات کا حامل ہے، جیسے کہ پلیٹ فارم بیڈ، 9 فٹ اونچی چھت والے کمرے، بارش کے شاور ہیڈز والے واک ان شاورز، اور بحیرہ عرب کے دلکش نظارے۔
یہ دبئی میں پرتعیش اور سستی چھٹیاں گزارنے والوں کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہے۔