ٹک ٹاک پر جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا، والدین پریشان

Jan 21, 2023 | 12:11 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: ٹک ٹاک پر ایک چیلنج وائرل ہو رہا جس میں سکول طلبا  نیند کی گولیاں کھانے کے بعد  چیلنج جیتنے کیلئے  جاگنے کی کوشش کرتے ہیں اپنی جان خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ 

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں تیزی سے پھیلنے والی مختصر ویڈیو ایپلکیشن ٹک ٹاک پر ایک اور جان لیوا چیلنج ٹرینڈ بن گیا جس پر والدین نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ٹک ٹاک پر آئے روز نئے چیلنجز متعارف کروائے جاتے ہیں جو کئی بار نوجوانوں کی موت کا سبب بھی بنتے ہیں، حالیہ دنوں میں بھی ایسا چیلنج ٹرینڈ بنا ہوا ہے جس سے جان بھی جاسکتی ہے۔

میکسیکو حکام نے ٹک ٹاک پر  وائرل ہونے والے  چیلنج کے حوالے سے خبردار کر تے ہوئے بتایا کہ سکول کے طلبہ نے نیند آور دوا لے کر چیلنج کرنے کی وجہ سے اپنی جان خطرے میں ڈالی ہوئی ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ایجنسی کے مطابق اس ٹک ٹاک چیلنج کا سلوگن ہے کہ ’آخر میں سونے والا جیتے گا‘ جس میں دوروں، گھبراہٹ اور بےچینی کے علاج کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کلونازپم لینے کے بعد جاگنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
غنودگی اس دوا کا سائیڈ افیکٹ ہے۔
میکسکو  کے  پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کا کہناہے کہ پیرامیڈیکس نے میکسیکو سٹی کے ایک سکول میں پانچ طلبہ علاج کیا۔شمالی ریاست نیو لیون میں حکام نے ایسے تین کیسز کی اطلاع دی تاہم طالب علموں میں سے کوئی بھی شدید بیمار نہیں ہوا۔
نیوو لیون کی ہیلتھ سیکرٹری الما روزا کا کہناہے کہ ’بدقسمتی سے سوشل میڈیا نیٹ ورکس کے ذریعے پھیلنے والے چیلنجز اکثر لوگوں کی صحت کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔‘ٹِک ٹاک پر لوگوں کی کئی ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جو دواکے اثرات کا مشاہدہ کرنے کے لیے یہ گولیاں لے رہے ہیں۔دیگر صارفین نے چیلنج کے خطرے کے بارے میں خبردار کرنے کیلئے ویڈیوز پوسٹ کی ہیں۔

مزیدخبریں