علاقہ کی تعمیر و ترقی پر خراج تحسین، سماجی کارکن کا بینڈ باجے سے استقبال

Jan 21, 2023 | 11:53 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: جہلم میں سڑکوں کی تعمیر پر شہریوں کا  منفرد انداز دیکھنے میں آیاجہاں 61سالہ شخص کو دلہا بنا یا گیا اور  گلے میں ہار ڈال کر بینڈ باجوں کے ساتھ سڑک پر لایا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق آج کل شادیوں کا سیزن عروج پر ہے جہلم کے علاقہ محلہ سلیمان پارس کے رہائشیوں نے  61سال کے  شخص کو دولہے کی طرح سہرا  پہنایا اور گلے میں ہار ڈالے   بینڈ باجے کیساتھ سڑک پر لایا گیا  لیکن یہ  دلہا نہیں بلکہ علاقہ کے کام کروانے میں اہم کردار ادا کرنے والے راجہ اسلم تھے جن کو اہل علاقہ نے خراج تحسین پیش کرنے کیلے خوشی کا اظہار دولہا بنایا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-21/news-1674283941-9420.mp4

اس موقع پر محمد اسلم کا کہنا تھا کہ پانچ کروڑ روپے کی لاگت سے باغ محلہ اور  محلہ سلیمان پارس کی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہو گیا ہے۔ لیگی ایم این اے چوہدری فرخ الطاف کے کوٹہ سے ان علاقوں کی سڑکوں کا کام شروع ہوا ہے۔     علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ باغ محلہ سلیمان پارس کی سڑکیں ٹوٹی ہوئی تھی شہری راجہ محمد اسلم نے لیگی ایم این اے کی توجہ اس طرف مبذول کروائی اور علاقہ کی سڑکوں کی تعمیر کا کام شروع ہونے پر علاقہ مکینوں نے راجہ اسلم کو دولہے کی طرح سہرا سجا  کر ڈھول تاشے بجا کر خوشی کا اظہار کر کے خراج تحسین پیش کیا۔ 

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-01-21/news-1674283941-5774.mp4

دوسری جانب اوکاڑہ کے نواحی گاؤں  30 جی ڈی میں مہندی کی تقریب کے دوران فائرنگ ہوئی جس میں مہندی لے کر جانے والوں کی شدید فائرنگ  سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔  فائرنگ کرنے والوں کی شناخت عباس کھرل اور حسن کھرل کے ناموں سے ہوئی ہے۔ فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہونے واکے شخص کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیا گیا ہے۔زخمی شخص کی شناخت ظفر اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ 

مزیدخبریں