ایک نیوز: پی ٹی آئی کےمتعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے،تحریک انصاف نےایلون مسک سےبحالی کا مطالبہ کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے متعدد ٹوئٹر اکاؤنٹس معطل کیئے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ ان کے کئی ٹوئٹر اکاؤنٹس بغیر کسی نوٹس یا انتباہ کے معطل کردیئے گئے ہیں۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ معطل اکاؤنٹس میں نمایاں اکاؤنٹس بھی شامل ہیں جو آخری دنوں پیپلز پارٹی کی دھانلی اور فاشزم کی نشاندہی کر رہے تھے۔
پی ٹی آئی نے اپنی ٹویٹ میں ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک سے اس معاملے کو جلد حل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔
We’ve noted that several Twitter accounts supporting PTI are being suspended without any notice or warning. This includes prominent accounts who were pointing out rigging and fascism of PPP in these last days.
— PTI (@PTIofficial) January 19, 2023
We request @elonmusk @TwitterSupport to look into this ASAP.