سام سنگ کا حیرت انگیز فولڈ ایبل موبائل فون

SAMSUNG new foldable mobile phone
کیپشن: SAMSUNG new foldable mobile phone
سورس: google

 ایک نیوز : سام سنگ نے حیرت انگیز موبائل فون متعارف کرادیا ۔ سام سنگ فون کی یہ سکرین 360 ڈگری زاویے پر گھوم سکتی ہے۔ فون اندر اورباہر دونوں طرف فولڈ ہوسکے گا۔

سام سنگ نے ایک  فولڈ ایبل فون کے نئے ماڈل کی لانچنگ کی ہے  جس کی سکرین 360 ڈگری کے زاویے میں گھوم سکتی ہے اور اس کا ڈسپلے اندر اور باہر دونوں جانب مڑ سکتا ہے۔کمپنی کے مطابق ’فلیکس ان اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے مکمل طور پر 360 ڈگری رینج میں اندر اور باہر دونوں طرف فولڈ ہو سکتا ہے۔

سام سنگ ڈسپلے نے لاس ویگاس میں ہونے والے ٹیکنالوجی ایونٹ سی ای ایس 2023 میں اپنے نئے پروٹوٹائپ ڈسپلے اور ہنچ کی نقاب کشائی کی۔کمپنی کے مطابق ’فلیکس ان اینڈ آؤٹ‘ ڈسپلے مکمل طور پر 360 ڈگری رینج میں اندر اور باہر دونوں طرف فولڈ ہو سکتا ہے۔یہ ڈسپلے ایک مختلف ہنج کے ساتھ بھی آتا ہے جو فولڈنگ پر کم سلوٹیں ظاہر ہونے دیتا ہے۔

اس نئے ’واٹر ڈراپ‘ ہنج کا ڈیزائن اگست 2022 سے فروخت ہونے والے سام سنگ کے گلیکسی فولڈ ماڈلز میں استعمال ہونے والے ڈیزائن سے مختلف دکھائی دیتا ہے۔سکرین پر کم دکھائی دینے والی سلوٹیں پیدا کرنے والا ہنج فولڈ ایبل ڈسپلے پر دباؤ کو کم کرنے میں بھی مدد کرے گا جو ڈیوائسز میں طویل مدتی پائیداری کا بھی باعث بن سکتا ہے۔

سام سنگ اپنے آنے والے گلیکسی زیڈ فولڈ فائیو ماڈل میں نیا ڈسپلے لا سکتا ہے کیونکہ رواں ہفتے کے آغاز میں کورین سائٹ ’نیور‘ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ نئی ڈیوائس کے ڈیزائن میں ممکنہ تبدیلی ہو سکتی ہے۔کمپنی کی فولڈ ایبل ڈیوائسز کے اگلے ماڈلز اس سال اگست میں متوقع ہے لیکن یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ جب فون کو باہر کی طرف فولڈ کیا جائے گا تو اس کی سافٹ ویئر ڈائنامکس کیسے کام کرے گی۔