شدید دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

شدید دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، مسافر پریشان

  ایک نیوز :  ملک بھر میں دھند کے باعث ٹرینوں کا شیڈول تاخیر کا شکار ہے جس سے مسافروں کا شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی سے براستہ فیصل آباد لالہ موسی جانے والی ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 5 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔  کراچی سے لاہور آنے والی بزنس ایکسپریس  اور کراچی سے لاہور ہی  آنے والی کراچی ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔ 

کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس بھی  2 گھنٹے 55 منٹ تاخیر سے آئی۔ کراچی سے براستہ فیصل آباد پشاور جانے والی رحمان بابا ایکسپریس 3 گھنٹے 5 منٹ تاخیر  کا شکار ہے۔ 

کراچی سے لاہور آکر پشاور جانے والی خیبر میل 1 گھنٹہ 15 منٹ  اور کراچی سے براستہ پاکپتن لاہور آنے والی فرید ایکسپریس 20 منٹ تاخیر سے آرہی ہے۔

اس کے علاوہ کراچی سے لاہور آکر راولپنڈی جانے والی تیز گام 2 گھنٹے 15 منٹ اور کراچی سے لاہور آکر سیالکوٹ جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس 40 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔کراچی سے براستہ فیصل آباد لاہور آنے والی قراقرم بھی 2 گھنٹے 35 منٹ  لیٹ ہے جبکہ کوئٹہ سے لاہور آکر پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ تاخیر کا شکار ہے۔

دوسرئی جانب موٹروے M2 , اسلام آباد سے لاہور تک دُھند کی شدت میں کمی کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔موٹروے کو شدید دھند کے باعث حادثات سے بچنے کیلئے بند کیا گیا تھا لیکن دھند میں کمی کے ساتھ ہی موٹروے کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیاہے۔

موٹروے پولیس کا کہناہے کہ عوام سے گذارش ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔گاڑیوں میں فوگ لائٹس  کا استعمال کریں اور  دھند کے موسم میں گاڑیوں میں درمیانی فاصلہ  عام حالات کی نسبت زیادہ رکھیں۔ سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے کی صورتحال اور دوران سفر مدد کی صورت میں ہیلپ لائن 130 سے مدد لی جا سکتی ہے ۔