خوبصورت تصاویر: کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی کی پہلی سالگرہ 

خوبصورت تصاویر: کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی کی پہلی سالگرہ 
کیپشن: Beautiful pictures: Kanwal Aftab and Zulqarnain's first wedding anniversary

ایک نیوز: ٹک ٹاک سٹار کنول آفتاب اور ذوالقرنین کی شادی کو ایک سال کا عرصہ بیت گیا۔ مشہور جوڑے نے خوبصورت شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں انہیں پہلی سالگرہ اپنی پیاری سے بیٹی کے ساتھ مناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کنول آفتاب نے شادی کی سالگرہ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ جس میں انہیں اپنے شوہر اور ننھی کلی کے ساتھ خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر کے عنوان میں لکھا کہ ان کی شادی کو ایک سال بیت گیا۔ الحمدللہ!

یاد رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جوڑی پہلی مرتبہ 2020 میں ملی اور 2021 میں انہوں نے منگنی کرلی۔ سال 2022 میں انہوں نے بڑی دھوم دھام سے شادی کی، جس کے بعد وہ ایک خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔ اب سال 2023 میں ان کی بیٹی بھی ان کی خوشیوں میں شامل ہوگئی ہے۔ 

حال ہی میں کنول آفتاب اور ذوالقرنین نے اپنی شادی کی سالگرہ انتہائی خوشگوار موڈ میں منائی ہے۔ جس میں کنول آفتاب اور ان کی ننھی کلی پیاری سے بیٹی کو سنہرے لباس میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ذوالقرنین نے سیاہ لباس زیب تن کررکھا ہے۔ 

ان کی شیئر کردہ تصاویر آپ بھی دیکھ لیں: