ایک نیوز : عمر کے ساتھ ساتھ انسان کی دماغی اور نفسیاتی صلاحیت کم ہوتی جاتی ہے جس سے اکتسابی قوت بھی کمزور پڑتی ہے لیکن چھوٹی چھوٹی عادات اپنا کر دماغ کو طویل عرصے تک توانا رکھا جاسکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیوروسائنس کے ماہرین، نفسیاتی معالجین اور ڈاکٹروں نے کچھ عادات اور مشاغل بتائے ہیں جنہیں اپنا کر آپ عمر کے ساتھ ساتھ دماغ کے کو توانا رکھا جا سکتا ہے۔
برطانیہ میں الزائیمر کی تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ دوستوں کوفون کیجیے، خواہ وہ آپ کو فون کریں یا نہیں، اس سے دماغ پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ فارغ وقت شطرنج کھیلیں کیونکہ اس سے دماغی صلاحیت بیدار ہوتی ہیں۔
اگر گھر سے باہر جارہے ہیں تو پیدل چلیں، باغبانی کیجیے اور گھر کی صفائی ستھرائی میں دلچسپی بڑھائیے۔ اگر مصوری، ڈرائنگ اور دیگر مشاغل میں دلچسپی لیتے ہیں تو انہیں اپنائیں اور کتابیں پڑھنے کو بھی وقت دیجیے۔
دیگر ماہرین کاکہنا ہے کہ دماغ کو جتنا استعمال کیا جائے وہ اتنا ہی توانا رہتا ہے اور اسی لیے کوشش کی جائے کہ نئی نئی زبانیں سیکھیں۔ خواہ آپ عمر کے کسی بھی حصے میں ہی کیوں نہ موجود ہوں۔ پرانے دوستوں کو بلائیں اور ان کے ساتھ کوئی گھومنے کا پلان بناتے رہیں۔ کھانے پینے میں مٹھاس اور شکر کو کم سے کم کرکے بھی نہ صرف دماغی امراض بلکہ کئی اقسام کی بیماریوں کو روکا جاسکتا ہے۔
آپ پوری نیند لیجیے اور نیند کی اہمیت کو سمجھیں اور جتنا ممکن ہو سرگرم رہیں اور بیٹھے رہنے سے اجتناب کیجیے۔ پُرفضا اور جگہ پر وقت گزارنے سے بھی دماغ و ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
گھر آنے کا راستہ بدلیں ۔ تمباکو نوشی مکمل طور پر ترک کردیں اور صبح میں کافی پینے کی عادت اپنائیں۔
اگر سماعت میں کمی ہورہی ہے تو اس پر ضرور توجہ دیں اور ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ لوگوں سے ہمدردانہ گفتگو کیجیے، رضاکارانہ کاموں میں حصہ لیں اور چھوٹی چھوٹی خوشیوں کو ضائع نہ کیجیے۔
ماہرین کا کہناہے کہ یہ چھوٹی اور مثبت عادات دماغ کےلیے بہت مفید ہیں اور ان میں سے زیادہ سے زیادہ طریقوں پر عمل کرنا ہی بہت سودمند ہوگا۔