پاکستان وویمن آسٹریلیا کے ہاتھوں وائٹ واش

Jan 21, 2023 | 09:41 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز: آسٹریلین ویمن ٹیم نے تیسرے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کو 101 رنز سے شکست دے کر سیریز وائٹ واش کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا کے 336 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان ویمن ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 235 رنز بنا سکی اور شکست سے دوچار ہوئی۔
منیبہ علی 27 اور طوبہ حسن بغیر رنز بنائے وکٹ پر موجود رہیں۔ قبل ازیں اوپنر صدر شمس 30 اور سدرہ امین 34 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئیں، ندا ڈار بھی 29 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئیں۔ بعدازاں بسمہ معروف 44 اور عائشہ نسیم بغیر کوئی رن اسکور کیے گارڈنر کا شکار بنیں۔میچ کے آخری مرحلے میں عمیمہ سہیل 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئیں، فاطمہ ثنا نے بھی ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے 17 رنز کی اننگز کھیلی اور پویلین لوٹ گئیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے 133 رنز بنانے والی بیتھ مونے کو میچ اور سیریز کی بہترین پلیئر کے اعزاز سے نوازا گیا جب کہ بولنگ کرتے ہوئے آشلے گارڈرنر نے 3، جیس جوناسین نے 2 اور انابیل سوتھرلینڈ نے 1 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی دعوت ملنے پر 9 وکٹوں پر 336رنز بنائے تھے، آسٹریلوی اوپنر اور وکٹ کیپر بیتھ مونے نے 133 رنز کی جاحانہ اننگز کھیلی جب کہ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے 3، ڈیانا اور ندا نے 2، 2 اور عمیمہ نے ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ  آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری میچ میں پاکستان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے  پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔جواب میں پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے، قومی ٹیم نے 6 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 23 رنز بنالیے ہیں۔

واضح  رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو پاکستان پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

 پاکستان اور آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کے درمیان کھیلے جانے والے  دوسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلوی ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو 10 وکٹوں سے با آسانی شکست دے دی تھی۔برسبین میں کھیلے  جانے والے میچ میں آسٹریلیا نے 126 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے  بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 20 اویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔ 19 سالہ فوبی لیچ فیلڈ  نے مسلسل دوسرے میچ میں  شاندار نصف سنچری اسکور کی تھی۔

میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان بسمہ معروف نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن ویمن قومی ٹیم صرف 43 اوورز ہی کھیل سکی اور 125 رنز بناکر پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی۔

اس سے قبل پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دیکر سیریز میں برتری حاصل کر لی تھی۔ پہلے ون ڈے میں

میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 29ویں اووو میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے نے مقررہ 40 اوور میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے جسے باآسانی آسٹریلیا نے 29 ویں اوور میں عبور کر لیا تھا۔ 

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں تھی۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

مزیدخبریں