کراچی: تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 3 شدید زخمی

کراچی: تیزرفتار ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق، 3 شدید زخمی
کیپشن: Karachi: Hit by a high-speed dumper, motorcyclist killed, 3 seriously injured(file photo)

ایک نیوز: کراچی کے علاقے کورنگی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ڈمپر انتہائی تیزی کے ساتھ آیا، نوجوان کوکچل کر بھاگنے لگا تو آگے جا کر ٹائرپھٹنے پر ڈمپر رکا اور  ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق کورنگی چار نمبر پر تیز رفتار ڈمپر کی   ٹکر کے نتیجے میں جاں بحق شخص کی شناخت زبیر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں اعجاز، شاہد اور سجاد شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین سے رابطہ کیا جارہا ہے، جاں بحق اور زخمی افراد گلگت کے رہائشی ہیں، حادثے کا شکار افراد ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور ہوٹل پر ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جا رہے تھے۔

پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور موقعے سے فرار ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ہے۔

واضح رہے کہ چند روز پہلے بھی دو ڈمپر اسی علاقے میں ریس لگاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے تھے جس  میں ایک ڈمپر کے ٹائرنکل گئے تھے۔