میرا استعفی منظور نہ کیا جائے، پی ٹی آئی رکن کاسپیکر کو خط

Jan 21, 2023 | 00:43 AM

 ایک نیوز :پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظوری کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نے سپیکر کو استعفی منظور نہ کیے جانے کا خط لکھ دیا۔

خط کے متن میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے سپیکر قومی اسمبلی کو لکھا کہ سپیکر آفس استعفوں کے معاملے کو اچھی طرح جانتا ہے، میرا استعفیٰ دینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

ایم این اے ناصر موسیٰ زئی نے خط میں سپیکر قومی اسمبلی سے استدعا کی ہے کہ میرا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔

 واضح رہے کہ ناصر خان موسیٰ زئی کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کرچکے تھے، انہوں نے جے یو آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

مزیدخبریں