2صوبوں میں انتخابات،ن لیگ کا پارلیمانی بورڈ تشکیل 

Jan 21, 2023 | 00:10 AM

ایک نیوز :پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلئے قائد مسلم لیگ ن محمد نواز شریف نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق :پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم،امیدواروں کے انٹرویو کیلئے مسلم لیگ ن کا پارلیمانی بورڈ 32 ممبران پر مشتمل ہے جس کی قیادت  قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کریں گے۔

 وزیر اعظم محمد شہباز شریف، سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز،احسن اقبال،  خواجہ آصف، رانا ثنا اللہ،  میاں جاوید لطیف،خواجہ سعد رفیق، سردار ایاز صادق،خیبر پختونخوا سے امیر مقام، مرتضی جاوید عباسی ،مسلم لیگ ن کے چاروں صوبائی صدور بھی پارلیمانی بورڈ میں شامل ہیں۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق پارلیمانی بورڈ انتخابات میں امیدواروں کا انتخاب اور پارٹی ٹکٹ تقسیم کرے گا۔

مزیدخبریں