سپیکرقومی اسمبلی کا پارلیمنٹ کو گندگی سے پاک کرنے  کیلئے  بڑا فیصلہ 

Feb 21, 2025 | 18:53 PM

  ایک نیوز: سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق  نے پارلیمنٹ کو گندگی سے پاک کرنے اور حسن کو برقرار رکھنے کے لئے بڑا فیصلہ  کیا ہے۔  

تفصیلات کے مطابق  سپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق     نے پارلیمنٹ کی عمارت میں تمباکو نوشی،تھوکنے اور گند پھیلانے پر پابندی عائد    کردی،  تمباکو نوشی کی روک تھام اور پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت میں فضلہ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کی ہدایت   کی   بھی ہے ، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کیا گیا ہے۔   

مراسلہ   کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں ملازمین،عملہ اور وزیٹرز کثرت سے سگریٹ نوشی کرتے ہیں، سپیکر نے راہداریوں، دفاتر اور گرین بیلٹ کے علاقوں میں سگریٹ کے بٹس ملنے پر تشویش کا اظہار   کیا ،   راہداریوں کے ساتھ ساتھ عمارت کے باہر گرین بیلٹس پر تھوکنے اور ریپرز کو غلط طریقے سے ٹھکانے لگانے کا بھی نوٹس لیا ۔  

پارلیمنٹ ہاؤس کی صفائی، سجاوٹ اور وقار کو برقرار رکھنے کے لیے ہدایات جاری ‏ کیں  گئیں ہیں،  پارلیمنٹ ہاؤس کی عمارت کے اندر،کوریڈورز، دفاتر اور عمارت کے دیگر تمام اندرونی علاقوں میں سگریٹ نوشی کی سختی سے ممانعت ہے،   سگریٹ کے بٹز کو ذمہ داری کے ساتھ مخصوص ڈبوں میں ٹھکانے لگایا جائے کسی بھی علاقے میں سگریٹ کے بٹز پھینکنا سختی سے ممنوع قرار دیدیا گیا ،  جبکہ پارلیمنٹ ہاؤس کی پوری عمارت کے اندر تھوکنا بھی سختی سے ممنوع  ہوگا۔  

مراسلے  میں کہا گیا ہے کہ   ریپر اور دیگر فضلہ مواد کو فراہم کردہ کوڑے دان میں ٹھکانے لگایا جائے ،راہداریوں یا دیگر علاقوں میں ریپر یا کوئی اور فضلہ پھینکنے کی اجازت نہیں ہو گی ،تمام ملازمین، عملہ، اور وزیٹرز سے بغیر کسی استثنیٰ کے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے، عدم تعمیل کو سنجیدگی سے نوٹس کیا جائے گا،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ  بھی کیا گیا ہے۔  

مزیدخبریں