ایک نیوز: سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی بڑ ی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی نئی قیمت 2ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 7 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے۔
10گرام سونا ایک ہزار 714روپے سستا ہوا، جس کے بعد 10گرام سونا 2 لاکھ 63 ہزار 203 روپے پر پہنچ گیا ، جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 23 ڈالر کی کمی سے 2930 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 38روپے کمی ہوئی ، جس کے بعد چاندی کی نئی قیمت 3ہزار 430روپے فی تولہ پر پہنچ گئی ہے۔