کرک : سکیورٹی فورسز  کی کارروائی ، 6 خارجی دہشتگردہلاک  

Feb 21, 2025 | 17:16 PM

ایک نیوز: آئی ایس پی آر کے مطابق کرک میں  دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی  فورسز  نے  انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کی  ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق   سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 خارجی دہشتگر  جہنم واصل ہوگئے۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی   فورسزکا علاقے میں ممکنہ خواج کےخاتمےکیلئےکلیئرنس آپریشن  جاری ہے۔  

ترجمان پاک فوج  نے کہا ہے سکیورٹی فورسزدہشتگردی کےخاتمےکیلئےپرعزم ہیں۔  

وزیراعظم کا خراج تحسین : 

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع کرک میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا ہے۔ 

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قوم کے بیٹوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ملک سے دہشتگردی کے مکمل سد باب کے لیے مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

وزیرداخلہ محسن نقوی:

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  کرک میں 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  کرتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز نے کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔  

 ان کا مزید کہناتھا   کہ  قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے، خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

مزیدخبریں