ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست 

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لمز کے طلبہ اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست 
کیپشن: Special meeting with students and teachers of DG ISPR

ایک نیوز:لمز یونیورسٹی  انتظامیہ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چودھری کے اعزاز میں خصوصی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف  چودھری کی لمز آمد پر اساتذہ، طلبہ اور انتظامیہ کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی نشست کی،بات چیت کی خصوصی نشست کے دوران   ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلبہ کے سوالات، تحفظات اور خدشات کے مدلل اور تفصیلاً جوابات  دیئے۔ 

طلبہ نے  ڈی جی آئی ایس پی آر سے پاکستان کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال سمیت مختلف موضوعات پر بھی مفصل گفتگو کی۔

‏ نشست کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ  کی جانب سے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے سیشنز کا انعقاد ہونا  چاہئے تاکہ غلط معلومات اور غلط فہمیوں کا ادراک کیا جاسکے۔

لمز کے اساتذہ اور طلبہ نے اس خصوصی نشست کے اہتمام پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا اور اس سیشن کو طلبہ اور پاک فوج کے مابین غلط فہمیوں کے ادراک کیلئے انتہائی خوش  آئندقرار دیا۔