اسرائیل کا آزاد فلسطینی ریاست تسلیم کرنے سے صاف انکار 

Feb 21, 2024 | 23:23 PM

ویب ڈیسک:اسرائیلی پارلیمنٹ نے یکطرفہ طور پر فلسطینی ریاست تسلیم کرنے کامطالبہ مسترد کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق  اسرائیلی پارلیمنٹ کے 99 ارکان نےحمایت اور 9 نے مخالفت میں ووٹ دیا،۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے پارلیمنٹ میں دو ریاستی حل ماننے سے انکار کیا تھا۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ثالثی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق پیش رفت کی امید پھر سے جاگ اُٹھی ہے۔
امریکی ادارے ’سی آئی اے‘ کے ڈائریکٹر ولیم برنز کی حماس اور اسرائیل کی قیادت سے رابطوں میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔ رابطوں میں امریکی صدر جو بائیڈن کے مشرق وسطیٰ کے امور کے مشیر بریٹ میک گرک نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
خیال رہے کہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں حماس کا ایک وفد اس وقت مصر کے دورے پر ہے اور وہاں کی انٹیلی جنس کے اعلیٰ حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی۔
قیدیوں کی فائل اور جنوبی غزہ کی پٹی کے شہر رفح پر متوقع اسرائیلی حملے کے بارے میں بات کرنے کے لیے میک گرک آج مصر کا بھی دورہ کریں گے۔
حماس اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر معاہدے کے لیے امریکا، قطر، اردن اور مصر بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں لیکن یہ مذاکرات بار بار تعطل کا شکار ہوجاتے ہیں۔

مزیدخبریں